مہر خبررساں ایجنسی نے جرمن ریڈیو کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے دارالحکومت انقرہ کے وسطی علاقے میں مسلح شخص کی فائرنگ کے نتیجے میں خاتون پولیس اہلکار سمیت 2 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ انقرہ کے وسطی علاقے میں پیش آیا جس کے نتیجے میں 1 پولیس اہلکار اور ایک راہگیر ہلاک ہو گئے ۔ واقعے کے بعد پولیس نے جائے حادثہ کو سیل کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ گذشتہ ہفتہ بھی انقرہ میں ایک بم دھماکے کے نتیجے میں 35 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
ترکی کے دارالحکومت انقرہ کے وسطی علاقے میں مسلح شخص کی فائرنگ کے نتیجے میں خاتون پولیس اہلکار سمیت 2 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
News ID 1862634
آپ کا تبصرہ